امیزان کے مالک جیف بیروز بنے
پہلے سپیس سیول پیاسنجر
امیزان کے بانی جیف بیزوز اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خلا کی سیر کرکے زمین پر لوٹ چکے ہیں ۔ جیف بیزوس نے اس لمحہ کو اسپیس ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے پروموٹ کیا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب اپنے ذاتی اخراجات پر سول پیسنجرس کو ایک پرائیویٹ راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا ۔ ہندوستانی وقت کے مطابق ٹیک آف کا وقت شام ساڑھے چھ بجے تھا ۔ یہ ایڈونچر نہایت خطرناک اور دلکش تھا یہ
اسپیس کرافٹ کچھ دیر پہلے ہی زمین پر لوٹا ہے ۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی انسان کو امیزان کے بانی کی پرائیویٹ اسپیس کمپنی بلو اوریجن کے بناے ہوئے خلائی جہاز پر سوار کیا گیا ۔ بلو اوریجن نے اس سے پہلے خلا میں 15 کامیاب انمینڈ مشن بھیجے تھے ۔جیف بیزوس کے ساتھ اس فلائٹ میں تین اور لوگ بھی تھے ، جو نیو شیفرڈ عملہ کا حصہ تھے ۔ ان میں بیزوس کے بھائی مارک بیزوس ، ایک 82 سالہ پائلٹ و ایوی ایشن سیکورٹی انویسٹیگیٹر ویلی فنک اور 18 سالہ اولیور ڈیمین شامل تھے
جیف بیزوس اور انکی ٹیم نے اس پورے سفر کو ٹیک آف سے 90 منٹ پہلے لائیو اسٹریم کیا گیا ۔ اس کو انٹرنیٹ لائیو دیکھا جاسکتا ہے ۔ بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کی فلائٹ کیلئے امریکہ میں ویسٹ ٹیکساس میں ایک دور دراز مقام سے ٹیک آف کا بندوبست کیا گیا ۔ ٹیکساس کے ٹرانسپورٹیشن محکمہ نے اسٹیٹ ہائی وے 54 کو بند کرنے کی تیاری پہلے ہی کرلی تھی
No comments:
Post a Comment