پرائیویٹ اساتذہ کے لئے راحت تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ
کرونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سے ریاست میں پھر سے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ریاست میں تمام خانگی اساتذہ کا روزگار بھی بند ہوگیا ہے اورحال ہی میں ایک پرائیویٹ ٹیچر نے خودکشی بھی کرلی تھی ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے احکام جاری کیا کہ ریاست میں تمام مسلمہ خانگی مدارس کے اساتذہ کو ماہانہ دو ہزار روپے اور 25کلو چاول دئیے جائیں اسکے لیے تمام اساتذہ کو کلکٹر آفس میں درخواست دینے کو کہا گیا وزیر اعلی کے اس فیصلے سے ریاست تقریباً ایک لاکھ 45 ہزار خانگی اساتذہ کو راحت ملے گی
No comments:
Post a Comment