شدید گرمی کے موسم میں ماہ صیام کی آمد سے قبل عموماً مسلمان روزے کی حالت میں سخت پیاس سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں تربوز جیسی نعمت خداوندی روزہ داروں کو سخت پیاس سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اگرآپ سحری میں باقاعدگی کے ساتھ تربوز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے میں تربوز غیرمعمولی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح آپ کو پیاس کا احساس کم ہو گا اور روزہ بھی سہولت کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
طبی ماہرین تربوز کے ویسے بھی ان گنت فواید بیان کرتے ہیں۔ ماہ رمضان میں تربوز کے استعمال کے فواید دو چند ہو جاتے ہیں اور اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
روزے کے دوران پیاس سے بچنے کے لیے ماہرین چند تجاویز پیش کرتے ہیں۔ روزہ داروں کے لیے یہ تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔
۔۔ سحر میں کھیرے اور تربوز کا بہ کثرت استعمال آپ کو دن بھرپیاس سے بچائے رکھے گا۔
۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری میں میٹھی چیزیں کھانے سے گریز کریں اور میٹھے مشروبات اور جوس کا استعمال کم کریں کیونکہ ہرقسم کے جوس آپ کی پیاس بڑھانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
۔۔ مرغن غذائی کھانے سے بچیں کیونکہ تلی ہوئی، مصالے دار خوراک بھی پیاس کا موجب بنتی ہے۔
۔۔ دن کے اوقات میں دھوپ سے خود کو بچائیں اور خود کو غیرضروری مشاغل سے دور رکھیں۔
۔۔افطاری کے بعد کم سے کم ڈیڑھ لیٹر سادہ پانی پئیں۔
۔۔ سحری کے لیے رات کا آخری حصہ مقرر کریں۔
۔۔ سحری میں طاقت اور توانائی سے بھرپور خوراک کا
استعمال کریں
* مزیدار تربوز صرف گرمی میں پانی کی کمی ہی پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا بلکہ امراض قلب سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔امریکی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ صبح ناشتے میں تربوز کی ایک خاش کھانے سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود قدرتی اجزا ء نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کے خلاف بھی موثر ڈھال کے طور پر کام کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment