تلنگانہ اُردواکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست کے اُردو اساتذہ کو بیسٹ اُردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 25-2024 کے لئے درخواستوں کی طلبی
حیدر آباد ۔ 17 فروری 2025 ( پریس نوٹ ) جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ اُردواکیڈیمی کے زمرہ اہتمام ریاست تلنگانہ کے 33 اضلاع سے بیٹ اُرود ٹیچر ایوارڈ برائے سال 25-2024 کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اُردواکیڈیمی کی جانب سے تلنگانہ کے ہر ضلع سے پرائمری کے ایک اپر پرائمری کے ایک ہائی اسکول سے ایک ٹیچر جونیر کالج سے ایک اور ڈگری کالج سے ایک لکچرر ۔ اس طرح ہر ضلع سے (5) ایوارڈز اس کے علاوہ ریاست کے یونانی میڈیکل لکچررز کے لئے دو ایوارڈ اور یونیورسٹی اساتذہ کے لئے دو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈ سرکاری مدارس و کالجس کے اساتذہ کی تعلیمی میدان میں بہتر کار کردگی پر دیئے جائیں گے۔ جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ بیٹ اردو نیچر ایوارڈ کے لئے درخواست گزار کی مدت ملازمت کم از کم (5) سال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹ اُردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ فارم پر ٹیچر و ہیڈ ماسٹر کے لئے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس یا D.E.O/DY. D.E.O کی جانب سے تصدیق اور جو نیروڈگری کالج لیکچرر کے لئے پرنسپل کالج اور D.E.V.O.IR.IO کی جانب سے تصدیق اور یو نیورسٹی کے اساتذہ کے لئے ڈین پرنسپل یار جرار سے تصدیق کے ساتھ اساتذہ ولکچررز اپنی ضروری اسناد اور خطاطی کے نمونوں کے ساتھ اپنی درخواستیں 10 مارچ 2025 تک بنام ڈائرکٹر / سکریٹری تلنگانہ اُردواکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاؤ زنا میلی حیدرآباد کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کر سکتے ہیں۔ جناب طاہر بن حمدان نے کہا کہ بیٹ اُردو ٹیچر ایوارڈ کے لئے اکیڈیمی سے جاری کردہ فارس صدر دفتر اردو اکیڈیمی دفاتر ڈی ای اوز و دفاتر ڈی ایم ڈبلیوز پر مفت دستیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی ۔ اعلامیہ میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ درخواستوں کی منظوری کے سلسلہ میں اکیڈیمی کا فیصلہ حتمی ہوگا صدر تلنگانہ اُردواکیڈیمی سے سابق میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ دوبارہ ایوارڈ کے اہل نہیں
ہونگے اور نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
Download the Press Note from below link
Download load urdu Academy best teacher award application form from below link 👇
Download Important Certificate for Urdu Academy best teacher award from below 👇
Download academic Achievement form from below link 👇
No comments:
Post a Comment
Need Suggestions