محمد فصیح الدین اردو اکیڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب
محمد فصیح الدین ضلع پریشد ہائی اسکول گمبھیراو پیٹ ضلع راجننا سرسلہ میں اسکول اسسٹنٹ ریاضی کے عہدے پر فائز ہے اور سابقہ میں انہوں نےکورٹلہ ضلع جگتیال میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کی تعلیمی و تدریسی میدان میں گراں قدر خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
محمد فصیح الدین جن کا21- نومبر 2005ء کو منڈل پریشد اعلی تحتانیہ اسکول اکبر نگر رام گنڈم میں پہلا تقرر عمل میں آیا تھا اور وہاں پانچ سال بہترین خدمات انجام دئے اس کے بعد انہوں نے دھرم پوری منڈل ضلع جگتیال میں بھی نمایاں خدمات انجام دئے ہیں اور اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں بحیثیت ڈی-ار-پی موثر خدمات انجام دیئے
اللہ کے فضل و کرم سے 2012 میں ضلع پریشد ہائ گلز اسکول کورٹلہ ضلع جگتیال بحیثیت اسکول اسسٹنٹ پراموٹ ہوئے
تدریس کا سفر انہوں نے 2005 میں شروع کیا، اور مختلف اسکول میں اپنے طلبا کو پڑھانے کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔ مضمون ریاضی میں دلچسپی کی وجہ سے ریاضی کی تدریس کے فرائض دل و جان سے انجام دے رہے ہیں
طلباء وطالبات کو ریاضی کی تعلیم و تدریس کے علاوہ زیڈ ایف لیسنس“ یوٹیوب چینل کے ذریعہ ریاضی ، آن لائن کلاس، کوئز، مضمون واری ورک شیٹس، جماعت دہم کے طلبا کیلئے امتحانات کی تیاری اور کیرئیر گائیڈنس میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں اردو طلبا اور اساتذہ کی رہنمائی کے لیے انہوں ویب سائیٹ (لنک نیچے دی گئی ہے) کو ترتیب دیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی اطلاع دیتے رہتے ہیں
اس موقع پر محمد فصیح الدین صاحب نے کہا کہ میرے اس سفر کا سب سے خوبصورت حصہ میرے طلباء ہیں، جن کے چہروں کی مسکراہٹ اور ان کی ترقی کو دیکھ کر میں ہر دن نئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ میرا یہ سفر میرے ساتھیوں اور اسکول کی حمایت کے بغیر ادھورا ہوتا، اور ان سب کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی بدولت آج مجھے اس ایوارڈ کے لے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں، بلکہ ان سب کا ہے جو میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے اپنے اسکول، طلباء اور خاندان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔
ایوارڈ کے حصول پر تعلیمی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی گئی۔افراد خاندان اور دیگر نے محمد فصیح الدین صاحب کو مبارکباد پیش کی۔
👈 ویب سائٹ لنک👇👇
👈یوٹیوب چیانل لنک👇👇👇
No comments:
Post a Comment