Pages

ہیلوین شیطان کی عبادت کا تہوار ہے تفصیلی مضمون ضرور پڑھیں

ہیلوین شیطان کی عبادت کا تہوار






چرچ آف شیطان کے بانی انٹونی لیوی نے ایک بار ہیلوئین تہوار کے بارے میں کہا تھا:
"مجھے خوشی ہے کہ عیسائی والدین سال میں ایک رات اپنے بچوں کو شیطان کی عبادت کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔"
سعودیہ عرب میں شیاطین کا حلیہ اختیار کر کے انکو خوش کرنے کے عمل کی ایک جھلک 🙂 


 "ہیلوئین " کیا ہے ؟


 یہ شیطان، چڑیلوں اور کئی خداؤں کی عبادت کرنے والے قدیم مذہب کا ایک تہوار ہے جن کا ماننا تھا کہ ہیلوئین کی رات مرے ہوئے لوگ بھوت اور چڑیلیں بن کر ان کے درمیان اترتے ہیں ۔ اس لئے وہ خود کو ان سے بچانے کے لئے ان جیسا روپ دھار کر، جانوروں کی کھالیں اور ان کے سر پہن کر آگ کے گرد ناچنے تھے ، اس آگ پر قربانیاں پیش کرتے تھے اور پھر وہی آگ گھروں میں لے جا کر جلاتے تھے ، یہ مانتے ہوئے کہ یہ آگ ان کی حفاظت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ ان مرے ہوئے لوگوں کی بدروحوں کے لئے کھانے کا سامان بھی گھر سے باہر رکھتے تھے تاکہ بدروحیں انہیں تنگ نہ کریں ۰ جب عیسائیت آئی اور ان قبائل تک پھیلی تو عیسائیت نے اپنے مُردوں کو یاد کرنے کے دن کو اس دن کے ساتھ ملا لیا تاکہ ان غیر عیسائی قبیلوں کو اپنے اندر سمونے میں آسانی ہو۰ غریب عیسائی امیروں کے در کھٹکھٹاتے کہ وہ انہیں کچھ کھانے کو دیں گےاور غرباء اس کے بدلے ان کے مُردوں کے لیے دعا کریں گے۔۔۔
 
افسوس تو اس بات کا ہے جب رب نے مسلمانوں کو عید الفطر ، عید الضحیٰ جیسے پاکیزہ تہوار دیے ہیں تو انہیں یہود و نصاری کی نقل کرنے کی کیا ضرورت پیش آتی ہے..

توبہ کیجئے۔قرب قیامت کی واضح نشانیاں ظاہر ہورہی ہیں۔
فتنوں کا دور چل رہا ہے۔اپنے ایمان کی حفاظت کریں۔اللہ پاک ہمیں دجالی فتنوں سے محفوظ رکھے اور تمام مسلم امت کو ہدایت اور پاکیزگی عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲




No comments:

Post a Comment

Need Suggestions

Recent Updates