2018(PO-2018)
اگر امیدوار 1 تا 7ویں جماعت یا 4 تا 7 ویں جماعت جنگاؤں ضلع میں مکمل کرتا ہے تو وہ اس ضلع (جنگاؤں) کا مقامی امیدوار ہوگا۔
اگر امیدوار 1 تا 3 جماعت تک ناراںٔن پیٹ ضلع 4 تا 5 وقار آباد اور 6 تا 7 ویں جماعت ناراںٔن پیٹ ضلع میں پڑھتا ہے تب وہ ناراںٔن پیٹ ضلع کا مقامی امیدوار کہلاںٔے گا۔
**اگر کوئی 1 تا 5 ویں جماعت ناگرکرنول ضلع اور 6 تا 7 ویں جماعت رنگاریڈی ضلع میں مکمل کرتا ہے تب وہ رنگاریڈی ضلع کا مقامی امیدوار کہلاںٔے گا۔
اگر کوئی 1 تا 6 جماعتیں الگ الگ اضلاع میں پڑھتا ہے (6 جماعت 6 مختلف اضلاع میں اور ہر ضلع میں ایک جماعت) اور 7 ویں جماعت منچریال ضلع میں مکمل کرتا ہے تب وہ منچریال ضلع کا مقامی امیدوار کہلاںٔے گا-
اگر کوئی 1 تا 6 جماعت الگ الگ اضلاع میں پڑھتا ہے اور 7 ویں جماعت کسی دوسری ریاست( مثلاً آندھرا پردیش) میں مکمل کرتا ہے تب وہ تلنگانہ کے ہر ضلع میں غیر مقامی امیدوار کہلاںٔے گا۔ یعنی وہ تلنگانہ کے کسی بھی ضلع میں مقامی امیدوار نہیں ہوگا۔
اگر کوئی 1 تا 3 جماعتیں حیدرآباد میں 4 تا 6 جماعتیں رنگاریڈی اور 7ویں جماعت وقار آباد میں پڑھتا ہے تب وہ رنگاریڈی ضلع کا مقامی امیدوار کہلاںٔے گا۔
No comments:
Post a Comment