ریاست تلنگانہ میں جونیئر لکچررس کی 1,392 مخلوعہ جائیدادیں
تعلیمی محکمہ نے حکومت کو رپورٹ کو حتمی شکل دے
دی۔
حکومت ریاست کے 405 سرکاری جونیئر کالجوں میں 1,392 جونیئر لکچررس بھرے گی۔ ریاست میں تقریباً 3,500 کنٹریکٹ لکچررس کام کر رہے ہیں حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ انکو ریگیولر کرے گی اور 1,392 پوسٹ کو براہ راست بھرتی کے ذریعے پُر کرنے کے لیے ہموار کرے گی۔ ان میں سے 724 ملٹی زون-1 میں اور 668 ملٹی زون-2 میں تھے۔ 91 فزیکل ڈائریکٹرز (PDs)، 40 لائبریرین اور 343 جونیئر اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کی جائیں گی۔ یہ تقررات ٹی۔ایس۔پی
ایس۔ سی کے ذریعہ کی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment