ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم طلباء کے لئے خوشخبری اب واٹس ایپ چارٹ بورڈ اردو میں۔


قابل صد احترام اساتذہ اکرام
السلام علیکم
بڑی ہی مسرت کے ساتھ یہ خبر آپ حضرات کے گوش گزار کی جاتی ہے کہ اب دیگر زبانوں کی طرح *اردو* میں بھی واٹس اپ چاٹ بوٹ کا مواد دستیاب ہے جس میں ابتدائی مرحلہ میں جماعت دہم کے مضامین ہر پیر کو آپ تک پہنچا ئے جائیں گے،
 8595524405 
 اوپر دئے گئے نمبر کو اپنے فون میں Save  کریں اور اس پر اپنے تفصیلات درج کریں اور میڈیم اردو کا انتخاب کیجئے اور اپنے طلبا سے دستیاب مضامین کے سوالات کے جواب دینے کے لئے کہئے، آپ کے ہر طالب علم تک اس نمبر کو پہنچانا آپ کا اخلاقی اور پیشہ وارانہ فرض ہے۔ 
اردو میں اس قسم کی یہ شائد ہماری ریاست میں پہلی کاوش ہے اس سلسلہ کو اسی طرح جاری رکھنے کے لئے اپنے طلبا کی رہنمائی کریں اردو کے فروغ اور بقا کے لئے اپنے طلبا کو ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کریں۔ 
ایک ہی فون سے کئی طلبا اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
نمبر پر تفصیلات درج کرکے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اس کام کی تکمیل میں ایس سی ای آر ٹی کے اعلی افسر کی ذاتی دلچسپی اور اردو سے والہانہ محبت اور کئی اساتذہ کی انتھک کوشش کارفرما ہے۔ اسے رائیگاں نہ جانے دیں، زیادہ سے زیادہ طلبا تک اس نمبر کو پہنچائیں اور اردو دوستی کا ثبوت پیش کریں۔
اس ہفتے کے مضامین ہیں
اس لنک کے ذریعہ بھی اپنی تفصیلات درج کروایا جاسکتا ہے۔ 

https://wa.me/918595524405?text=Hello

طبعیات
حیاتیات
اردو










No comments:

Recent Updates

Email subscribe

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner