Pages

ننھے نو نہالوں کا بڑا دل اپنی ہم جماعت کے علاج کے لیے بڑی رقم کا عطیہ


ایک ایسا واقعہ آج پیش  آیا شائد میں میری زندگی میں نہیں دیکھا ضلع پریشد ہائی اسکول گلرز کورٹلہ کے ساتویں جماعت کی طالبہ کی صحت اچانک خراب ہوجاتی ہے اور وہ طالبہ مسلسل غیر حاضر رہتی ہے چونکہ وہ طالبہ سب کی عزیز تھی سبھی سہیلیاں اس کو یاد کر تی اسکی کمی کو محسوس کرتیں معلمین بھی اس طالبہ کی حاضری کی ذکر اکثر کرتے تھے اچانک ایک دل دہلانے والی خبر پہنچتی ہے تو پورے اسکول میں ماتم سا چھا جاتاہے پتہ چلتا ہے کہ اس بچی کی صحت بہت ہی ناساز ہے اور اس کے والدین علاجِ کروانے کی موقوف میں نہیں ہے یہ سننا تھا کہ سبھی طلباء اور اساتذہ نے طئے کیا کہ ہم سے جتنا ہوسکے گا مدد کریں گے چونکہ یہ طالبہ سب کو عزیز تھی سبھی  نے مدد کے لئے اپنے گھر رشتےداروں سے اور محلہ میں انفرادی طور گھروں میں جاکر اپنی سہیلی کے علاج کے لئے مدد کی درخواست کرتے رقم جمع کرتے چونکہ مدرسہ میں بھی اعلان کیا گیا کہ اس طالبہ کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہداری ہے اگلےدن  سبھی کو کچھ نہ کچھ عطیہ باکس میں ڈالنا ہے لیکن دوسرے دن کا منظر کچھ اور ہی نظر آیا سبھی نے سمجھا کہ چھوٹی سی رقم جمع ہوگی  لیکن اسکے برعکس عطیہ باکس میں بڑی بڑی رقم جمع ہونے لگی معلوم ہوا ان نونہالوں نے کتنی محنت سے یہ رقم جمع کئےہیں اپنی سہیلی کے علاج کے لیے اتنی جستجو اللہ اکبر۔   اس منظر کو دیکھ کر سبھی کے آنکھوں میں آنسوں آگئے چونکہ اس اسکول کے طلبا سبھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں کسی بھی قسم کا بھید بھاؤ نظر نہیں آ رہا تھا انسانیت  کا سبق یہ نونہال ہم سب کو پڑھا رہے تھے آج ہم  دنیا حاصل کر نے میں مصروف ہیں ہمیں کسی کی  پریشانی کا احساس تک نہیں رہتا لیکن آج یہ بچوں نے جو کام کیا ہے اللہ ان نونہالوں کی کوشش کو قبول فرمائیں اور اس طالبہ کو پھر ان نونہالوں کے ساتھ  پڑھنے اور کھیلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

محمد فصیح الدین

No comments:

Post a Comment

Need Suggestions

Recent Updates