سرکاری اردو میڈیم اسکولس سے انفراسٹرکچر اسکیم کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع
جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردواکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ اردواکیڈیمی کے زیر اہتمام سال 2024 کے لئے ریاست تلنگانہ کے سرکاری اُردو میڈیم مدارس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے 20 فروری 2025 تک درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ رکھی گئی تھی ، لیکن ذمہ داران مدارس و اردو انجمنوں کی نمائندگیوں پر آخری تاریخ میں 28 / فروری 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ کے سرکاری اُردو میڈیم مدارس کو انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے اردو اکیڈیمی کی جانب سے ہر منظورہ اسکول کو مبلغ 50,000 روپے ( مبلغ پچاس ہزار روپے) کی مالی اعانت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے حصول کے لئے درخواست گذار اپنی درخواستیں تلنگانہ اردواکیڈیمی سے جاری کردہ فارمس کی خانہ پری کر کے اس کی متعلقہ .D.E.O سے تصدیق کروا کر روانہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم صدر دفتر تلنگانہ اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاؤز نا مپہلی حیدرآباد کے علاوہ اردو مسکن رو برو چو محلہ پیالیس حیدر آباد اور متعلقہ D.E.OS کے دفاتر پر بھی دستیاب رہیں گے۔ جناب طاہر بن حمدان نے بتایا کہ درخواست گذار اپنی درخواستیں معه گذشته مالی اعانت کا یوٹیلائزیشن ٹریفکلیٹ خریدی گئی اشیاء کی بلز اور فوٹوز اور سال 2024 کے انفراسٹرکچر کے لئے ایڈوانس رسید 28 فروری 2025ء تک بنام ڈال صدر دفتر تلنگانہ اردواکیڈیمی، چوتھی منزل حج ہاؤز نا میلی حیدر آباد بالمشافہ یا ذریعہ پوسٹ جمع کروائیں۔
Download the press Note from below link
No comments:
Post a Comment