اردو یونیورسٹی میں دینی مدارس کے اساتذہ کے لئے
چھ روزہ آن لائن اور ینٹیشن پروگرام
حیدرآباد‘ 17 ستمبر (پریس نوٹ): مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعئہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،نئی دہلی کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے اساتذہ کے لئے چھ روزہ آن لائن اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد بتاریخ 4/ تا11/ اکتوبر2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسر صدیقی محمد محمود،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقدہ ہو نے والے اس اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹرشیخ عقیل احمد، ڈائرکٹر،قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل)،نئی دہلی شریک ہو ں گے۔اس پروگرام میں در س و تدریس سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ دینی مدارس کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے اور انھیں تدریس کے مؤثر و مفید طریقوں اور تکنیکوں سے روشناس کرایا جا سکے۔اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/VFJJHbb7EeRwpFG78 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 11:30 تا 4:30 بجے پروگرام کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے مرکزکے اساتذہ مصبا ح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر(8373984391) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈائرکٹر
پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی
مرکز،پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم
1 comment:
2-Horse Race Review - 2021 Best Betting Bonus - Leopards파라오 카지노 가입 쿠폰 파라오 카지노 가입 쿠폰
matchpoint matchpoint
1xbet mobi 1xbet mobi
The 10 best casinos near me
Post a Comment