Pages

اردو میڈیم اداروں میں قیادت کے فروغ پر پانچ روزہ آئن لائن ورک شاپ

اردو میڈیم اداروں میں قیادت کے فروغ پر پانچ روزہ آئن 
لائن ورک شاپ

Department of Education & Training and CPDUMT, MANUU jointly is going to conduct Online Workshop on Leadership Development from 26th to 30th July 2021.




مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) اور اسکول برائے تعلیم و تربیت، مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی،حیدرآباد کے ذریعہ اردو میڈیم اسکولوں و کالجوں کے ہیڈ ماسٹرس،پرنسپلس اور مینجمنٹ کے دیگر ذمہ داروں کے لیے قیادت کے فروغ Leadership Development  پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ 26/ سے 30/جولائی2021 تک چلنے والے اس آن لائن ورک شاپ میں تعلیمی اداروں میں قیادت 
کے فروغ سے متعلق مختلف مو ضوعات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت  شیخ الجامعہ،پروفیسر ایس۔
ایم۔رحمت اللہ کریں گے اور انچارج رجسٹرار، پروفیسر صدیقی محمد محمود مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوں گے۔اردو ذریعۂ تعلیم سے منسلک اداروں کے ذمہ داران https://forms.gle/aN3Z5ZVt35wfGrPZ8 لنک پر مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو  ای۔ سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی)،مانو کے یو ٹیوب چینل (IMC MANUU Youtube)    پر  26/ تا30/جولائی کے دوران  3  تا30 :4 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے کوآرڈینیٹرس،ڈاکٹر محمد اطہر حسین  (9849253580) اور صبا خاتون   (8125978701)، اسسٹنٹ پروفیسرس، شعبہ تعلیم و تربیت سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔









No comments:

Post a Comment

Need Suggestions

Recent Updates